10

سپین میں لاک ڈاؤن کے آثار، پولیس اور عوام آمنے سامنے

بارسلونا(آئی پی ایس ) سپین میں لاک ڈاؤن کے آثار پولیس اور عوام آمنے سامنے، مقامی پولیس کے اہلکار ڈیوٹی کے دوران گشت پر تھے کہ پالیخا کے علاقے میں منچلے نوجوانوں نے ان کی گاڑی کی طرف مختلف اشیا پھینکنا شروع کردیں۔نوجوانوں کی جانب سے پو لیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دی گئیں۔صورتحال قابو سے باہر ہونے پر پولیس نے مزید نفری طلب کی۔ سائرن کی آواز سنتے ہیں نوجوانوں نے وہاں سے دوڑ لگادی۔وائرل ویڈیو کے دوران دیکھا جاسکتاہے کہ نوجوانوں کی جانب سے پولیس کار کو لاتیں ماری جا رہی ہیںجس کے بعد نوجوانوں نے کنٹینر جلانے کی کوشش بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں