Friday, April 19, 2024
ہوماسلام آبادشہر اقتدار میں2ہفتوں میں تین کار چو ر گینگ پکڑے گئے ، ایس پی انویسٹی گیشن

شہر اقتدار میں2ہفتوں میں تین کار چو ر گینگ پکڑے گئے ، ایس پی انویسٹی گیشن

اسلام آباد،ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد لیاقت حیات نیازی نے کہا ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیوں میں گزشتہ 15دنوں کے دوران تین کار چو ر گینگ پکڑے گئے ، کار چوری میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی گاڑیا ں اور موٹر سائیکل بر آمد کر لئے گئے ہیں ۔ وہ بدھ کو اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی گاڑیا ں اور موٹر سائیکل بر آمد کر لئے،گزشتہ 15 دنوں کے دوران کارچوروں کے تین گینگ پکڑے گئے ہیں،پندرہ دنوںمیں کار چوری میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان مختلف تھانوں کی حدود سے کارچوری میں ملوث رہے ہیں،چوروں سے 15 گاڑیاں اور چار موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں،پانچ ملزمان کو جوڈیشل کیا جاچکا ہے جبکہ 4ملزمان ریمانڈ پر ہیں،گرفتار ہونیوالے ملزمان ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں،کچھ ملزمان پہلے بھی جیل جاچکے ہیں اور جیل سے واپس آنے پر دوبارہ چوریاں کررہے تھے ،سعید نامی ملزم میانوالی سے تعلق رکھتا ہے ،صوابی سے تعلق رکھنے والے شخص انورزیب کو بھی گرفتار کیا گیاہے ،انور زیب چوری کی گاڑیاں خرید کر ان کو ڈسپوز آف کرتاتھا،یہ لوگ گاڑی کا پچھلی عینک کا شیشہ توڑ کر دروازہ کھول لیتے تھے ،کارچوری ہونے پر تاوان لینے والی زیادہ کالیں جعلی ہوتی ہیں،اگر کسی کو کار چوری کیلئے تاوان کی کال آتی ہے تو پولیس کیساتھ تعاون کریں اور اس حوالے سے آگا ہ کریں ۔