Friday, April 19, 2024
ہومتازہ ترینجدہ ، پاکستان یکجہتی فورم نے سعودیہ کا91ویں یوم الوطنی پرجوش انداز میں منایا

جدہ ، پاکستان یکجہتی فورم نے سعودیہ کا91ویں یوم الوطنی پرجوش انداز میں منایا

جدہ(خالد نواز چیمہ)جدہ میں پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے سعودی عرب کے91ویں یوم الوطنی نہایت ہی پرجوش انداز میں منایا گیا ، ایک شاندار تقریب کاانعقاد قومی یک جہتی فورم کے زیر اہتمام ہوا، جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے
تقریب میں سعودی تاجروں حکومتی سابقہ عہدیداروں، خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فورم کے چئیرمین سردار اقبال کی صدارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ پاکستانی سعودی عرب کا یوم الوطنی بھی اسی جوش خروش سے مناتے ہیں جس طرح پاکستان کا یوم آزادی یہ انکی سعودی حکومت اور عوام سے محبت کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ نے کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ ہر تقریب کی رہنمائی کرتے ہوئے انکے ساتھ تعاون کیا ہے۔ تقریب سے پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ملک منظور اعوان نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر نہیں بلکہ ہمارا اپنا ملک ہے اسکی طرف اٹھانے والی کسی بھی شیطانی نگاہ کا ہم ہر وقت ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔تقریب میں تحریک انصاف کے رہنما عقیل آرئیں نے اور دیگر نے بھی خطاب کیا، مقامی سعودی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی،یوم الوطنی کی تقریب میں جنرل(ر) عبداللہ الغامدی، ڈاکٹر فیض العبادین، گبون کے قونصل جنرل نے خصوصی شرکت کی، تقریب سے جدہ میں موجود پاکستان مسلم لیگ، تحریک انصاف، نیشنل عوامی پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ادارہ منہاج القرآن پاکستان اہل حدیث جٹ انٹرنیشنل فورم پاکستان جرنلسٹس فورم پاک اوورسیز جرنلسٹ پاک سعودی دوستی فورم دیگر جماعتوں کے عہدیداروں نے اپنے خطاب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے عوام کو 91 وین یوم الوطنی پر مبارکباد دی، تقریب سے سعودی افواج کے سابق جنرل عبداللہ الغامدی،رائل فیملی کے سابق مشیر ڈاکٹر فیض العابدین نے اپنے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی کو سراہا۔ تقریب میں پاکستانی گلوکار نعیم سندی کے عربی گیتوں پر تقریب میں موجود سعودی افراد نے سعودی عرب کا روائیتی تلوار رقص بھی کی ، تلوار رقص میں قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانیوں نے ان کا ساتھ دیا۔