Saturday, April 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزملک بھر میں سوشل میڈیا ایپس کو بحال کر دیا گیا:پی ٹی اے کی تصدیق

ملک بھر میں سوشل میڈیا ایپس کو بحال کر دیا گیا:پی ٹی اے کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر میں پر تشدد مظاہروں کے بعد بند کی جانے والی سوشل میڈیا ایپس کو بحال کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے شروع ہو گئے تھے، جس کے باعث امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے وزارت داخلہ کے حکم پر پہلے انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد تمام ایپس بھی بند کر دی گئی تھیں۔

اس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئر مین کی گرفتاری کو غیر قانونی دینے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا، جس کے بعد وزارت داخلہ نے چند روز قبل ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سروس بحال کر دی تھی۔ پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر، فیس بک، یوٹیوب اور دیگر ایپس کو بحال کر دیا گیا ہے۔