shaukat tarin 13

شوکت ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ دینے کافیصلہ کرلیا، شوکت ترین کوسینیٹ میں لانے کیلئے کونساسینیٹر استعفیٰ دے گا، اس کا فیصلہ2دن میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی آئینی مدت کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ دینے کافیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو خیبر پختونخواہ سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ شوکت ترین کوسینیٹربنانے کافیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا ،شوکت ترین کوسینیٹ میں لانے کیلئے کونساسینیٹر استعفی دے گا؟ اس کا فیصلہ2دن میں کیا جائے گا۔خیال رہے شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام جاری رکھنے کیلئے سینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کے مطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے ، شوکت ترین کی آئینی مدت آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے میں ختم ہورہی ہے۔یاد رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں