Friday, April 19, 2024
ہومشوبزشلپا شیٹھی نے ہالی ووڈ کی آفرز کیوں ٹھکرائیں، اداکارہ نے بتا دیا

شلپا شیٹھی نے ہالی ووڈ کی آفرز کیوں ٹھکرائیں، اداکارہ نے بتا دیا

ممبئی، بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ شلپا شیٹھی نے ہالی ووڈ کی آفرز ٹھکرانے کی اہم وجہ بتا دی ہے۔شلپا شیٹھی نے 17 سال کی عمر میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا، اداکارہ کی پہلی فلم بازیگر تھی۔

شلپا شیٹھی کو آخری مرتبہ 2007 میں فلم لائف ان اے میٹرو اور اپنے میں دیکھا گیا۔ تاہم آج کل وہ مختلف بھارتی ریئلٹی ٹی وی شوز میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا کہ مجھے بھارتی فلم انڈسٹری میں 14 سال کے دوران ہالی ووڈ کے کئی بڑے پروجیکٹس میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تاہم چونکہ مجھے امریکا میں رہنا پسند نہیں اس لیے میں نے تمام آفرز ٹھکرا دیں۔شلپا شیٹھی نے کہا کہ ہالی ووڈ سے آفرز کا سن کر بیٹا کافی مایوس ہوگیا تھا، ممبئی سے لاس اینجلس منتقل ہونا کبھی میری خواہش نہیں رہی، میں اس معاملے میں بالکل واضح ہوں کہ مجھے کیا چاہیے، میں بالی ووڈ میں کام کرنا پسند کرتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ہوسکتا ہالی ووڈ کی آفرز ٹھکرانا ایک بڑا نقصان ہو لیکن میں پھر بھی خوش ہوں، اس وقت مایوسی ہوتی جب فیملی کو چھوڑ کر لاس اینجلس چلی جاتی، ماضی میں بچوں کی عمریں 15 سال کے درمیان ہوتیں تو ہالی ووڈ میں ڈیبیو کا ضرور سوچتی، آفرز ٹھکرانے کا فیصلہ ہوش و حواس میں کیا۔