Saturday, April 20, 2024
ہومپاکستانہم وزارت کے تحت سٹیم پروگرام کا افتتاح کررہے ہیں، شبلی فراز

ہم وزارت کے تحت سٹیم پروگرام کا افتتاح کررہے ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ ہم وزارت کے تحت سٹیم پروگرام کا افتتاح کررہے ہیں، سٹیم پروگرام سائنس ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی کا مخفف ہے، یہ مضامین عالمی دنیا میں خاص اہمیت اختیار کر چکے ہیں، یہ پروگرام 2020 میں تخلیق کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم محنت کرکے اس پروگرام کو عملی شکل میں لائے ہیں، پہلے مرحلے میں 50 سکولز میں سٹیم پروگرام کو متعارف کروایا جائے گا، اس پروگرام کے تحت سکولوں میں لیبارٹریز قائم کی جائیں گی، سٹیم پروگرام کے تحت اساتذہ کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی، ان سکولز کو یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، 50 سکولز کا انتخاب سیاسی بنیادوں پر نہیں میرٹ پر کیا گیا ہے، ان سکولز کو ایک عمل سے گزارنے کے بعد منتخب کیا گیا ہے، امید ہے سٹیم سکولز سے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، شبلی فرازسٹیم سکولز کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔