Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانحکومت نے پہلے بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کردیا

حکومت نے پہلے بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے پہلے بھنگ کی کاشت کے فارم کا افتتاح کردیا۔تفیصلات کے مطابقوفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے راولپنڈی میں روات کے مقام پر بھنگ کی کاشت کے منصوبہ کا افتتاح کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازنے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرنیوالے شہباز شریف ایسی مشین چاہتے ہیں جو نوازشریف کو اقتدار میں لائے ۔ سنا تھا کہ مریم نوازکی ویڈیو شاپ ہے ۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کے پاس کون کون سی ویڈیوز ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں لیگی قیادت پر شدید تنقید کی ،بولے شہباز شریف ایسی مشین چاہتے ہیں جو نوازشریف کو اقتدار میں لائے ۔نوازشریف اور شہبازشریف رسیدیں عدالتوں میں پیش کریں۔ایک سوال کے جواب میں وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہا مریم نوازکی ویڈیو شاپ ہے ۔یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کے پاس کون کون سی ویڈیوز ہیں ۔شبلی فرازنے کہابھنگ کی کاشت کاپائیلٹ پراجیکٹ پانچ ایکڑ پر شروع کیاگیاہے،قومی بھنگ پالیسی منظور ہونے کے بعد ہم بھنگ کی مصنوعات برآمد بھی کریں گے۔وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کاکہناتھا بھنگ کی کاشت کا منصوبہ کسی سیاسی جماعت نہیں ملک کا منصوبہ ہے ۔زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم نے زرعی شعبہ پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ۔ وزیراعظم نے ایسے منصوبے شروع کرنے کی ہدایت کی جن سے زرمبادلہ حاصل ہو سکے ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی خصوصا ً پی سی ایس آئی آرکو بھنگ کے پہلے فارم کے منصوبے کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ یہ اہم منصوبہ آگے بڑھا ہے اربوں ڈالر کی بھنگ انڈسٹری کا پاکستان بھی اب اہم حصہ بننے کو ہے۔