shibli faraz 54

ووٹنگ کا نتیجہ صرف 15 سیکنڈز میں

الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سب کچھ شفاف اور آسان ہو جائے گا ، ہم نے انتخابی اصلاحات پر کام کیا، 90 دن کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی، عام طریقے سے گنتی میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، مشین سے ووٹ ضائع نہیں ہوگا، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب
پشاور، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں سب کچھ شفاف اور آسان ہو جائے گا اور 15 سیکنڈز میں نتیجہ ملے گا، ہم نے انتخابی اصلاحات پر کام کیا، 90 دن کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنائی، عام طریقے سے گنتی میں 18 لاکھ ووٹ ضائع ہوتے ہیں، مشین سے ووٹ ضائع نہیں ہوگا۔ پیر کو شبلی فراز نے انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ووٹنگ میں لوگوں کے بجائے ہم ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا تعلق انٹرنیٹ سے نہیں ہے یہ ہیک نہیں ہوسکتی ووٹنگ مشین میں ووٹر کا ریکارڈ ہوگا، ووٹنگ مشین سے جمہوریت کو فائدہ ہے، آئندہ الیکشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوگا،ہم چاہتے ہیں کہ اپوزیشن بھی اپنے ماہرین لا کر ووٹنگ مشین کا معائنہ کرے، ووٹنگ مشین میں ووٹر کی پرائیویسی محفوظ رہے گی۔وفاقی وزیر شبلی فراز نے یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں کہا کہ میرا جامعہ پشاور سے ایک روحانی تعلق ہے، ہمارا مقصد صرف ڈگریاں بنانا نہیں بلکہ قابل انجینئرز پیدا کرنا ہے، ماضی میں تعلیم پر کسی نے خاص توجہ نہیں دی تھی، ملک کے مستقبل کے لئے ساتھ مل کر کام کریں گے میں چاہتا ہوں کہ یہ انجینئرنگ یونیورسٹی قومی سطح پر بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں