25

تحریک انصاف نے 9 ماہ میں کام صرف کاغذات کی حد تک کیا ،شہزاد حسین

گلگت(آئی پی ایس )ترجمان پیپلز سیکریٹریٹ گلگت بلتستان شہزاد حسین نے صوبائی حکومت کے ترجمان کی بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے 9 ماہ میں کام صرف کاغذات کی حد تک کیا ہے حکومتی کارکردگی مہز ڈرامہ بازی ہے، گلگت بلتستان میں اس وقت تمام سرکاری ادارے مفلوج ہیں، حکومتی رٹ نہ ہونے کے باعث عوامی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، حکومتی ترجمان اپنی کنٹیجنٹ تنخواہ حلال کرنے کے لئے ڈمی حکومت کی نام نہاد کارکردگی بیان کررہا ہے جو حقیقت سے برعکس ہے، گلگت بلتستان میں 9 ماہ کے اندر ایک اینٹ نہیں لگی، عوامی نوعیت کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، عوام پریشان حال ہے 370 ارب مالیت کا پیکج کب اور کہاں آیا ہے یہ کسی کو معلوم نہیں ،گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اے ڈی پی تاحال فائنل نہیں ہے، اس حکومت کی معیار کا اندازہ اس بات دے لگایا جا سکتا ہے کہ حکومتی نااہلی کے باعث پلاننگ ڈیپارٹمنٹ سے تاحال سیکیمیں فائنل نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 4G کی نیلامی حکومت وزیر اعلی کو کریڈیٹ دینا ان اداروں کے ساتھ ذیادتی ہوگی جن اداروں نے 4G کی نیلامی میں اپنا کردار ادا کیا ،گلگت بلتستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں تمام مسائل حل کرنے کے لئے ادارے پیش پیش ہیں اس کٹ پتلی اور ڈمی حکومت سے عوام مایوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں