Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاننیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے، راجہ شیراز کیانی

نیا پاکستان صحت کارڈ وزیراعظم کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے، راجہ شیراز کیانی

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے مرکزی رہنما اور رکن ریجنل ایڈوائزری کمیٹی اسلام آباد ڈویژن راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی 100 فیصد آبادی کے لیے نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا وزیراعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے تصور کی تعبیر ہے، پاکستان بلاشبہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کی طرف بڑھ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کیا، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ انصاف کارڈ سے اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے اور لوگوں کے صحت کے بجٹ کا خرچ بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں یہاں کے مستقل رہائشی بلا تفریق اپنی مرضی کے ہسپتالوں سے علاج کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے لنگر خانوں کا منصوبہ ہو یا پناہ گاہوں کا اور اب صحت سہولت کارڈ یہ سب منصوبے ملک کے پسماندہ طبقے کی فلاح کے لیے ہیں جن کا کبھی پاکستان کی تاریخ میں سوچا نہیں گیا ۔ہمارا پورا سسٹم صرف ایلیٹ کو سہولیات فراہم کرتا تھا اور غریب صرف ٹھوکریں کھانے کے لیے تھا ۔انہوں نے کہا کہ غریب کا تعلق ریاست کے ساتھ تبھی مضبوط ہوسکتا ہے جب ریاست غریب کا خیال رکھے اور یہی وہ نظریہ جو عمران خان نے دیا اور آج اس پر عملدرآمد ہورہا ہے۔