Tuesday, April 16, 2024
ہومدنیاچین شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن روا نہ کر نے کے لئے تیار

چین شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن روا نہ کر نے کے لئے تیار

مشن میں شریک خلا باز پہلی بار چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے، رپو رٹ

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کے شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کی لانچنگ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ 16اکتوبر کو بیجنگ وقت کے مطابق رات 12 بجکر 23 منٹ پر شینزو -13 انسان بردار خلائی مشن روانہ کیا جائے گا۔ مشن کے ساتھ جانے والے عملے میں خلاباز زائی ژی گانگ ، وانگ یا پھینگ اور یے گوانگ فو شامل ہوں گے ۔
اطلاعات کے مطابق ، شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن پانچ امو رسر انجام دے گا۔ اس مشن میں شریک خلا باز پہلی بار چھ ماہ تک خلا میں قیام کریں گے،یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مشن کے ساتھ خاتون خلا باز جارہی ہیں۔ مشن کے ساتھ جانے والی خلاباز وانگ یا پھینگ چین کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہونے والی چین کی پہلی خاتون خلاباز بھی بنیں گی ۔
شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کے ذریعے ، خلائی اسٹیشن کے مختلف امور کی فعالیت کا جائزہ لیا جائے گا۔شینزو-13 انسان بردار خلائی مشن کی تکمیل کے بعد ، پورے نظا م کا ایک جامع جائزہ لایا جائے گا اور خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے آخری مراحل کو حتمی شکل دی جائے گی۔