Sheikh Rasheed Ahmed 13

اے پی ایس پر حملہ کرنیوالوں کا کیس الگ، جانتے ہیں کون گڈ ہے اور کون بیڈ ہے، شیخ رشید

دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے، کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کرنے کے لئے تیار ہیں، اب تک طالبان سے بات چیت کی ابتدا ہورہی ہے، بھارت کو ندامت اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں ملا،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے، رواں ہفتے نیب کے چیئرمین کا فیصلہ ہوجائے گا، اپوزیشن عقل کے اندھے اورکنویں کے مینڈک ہیں،بعض وزرا نے بھی اپنے انگوٹھوں کے ذریعے شناختی کارڈ بنوائے، وفاقی وزیر داخلہ کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
کراچی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا کہ ہمیں پتا ہے اچھا کون ہے اور برا کون ہے، ہتھیار ڈالنے والوں سے ہی بات ہوسکتی ہے، اے پی ایس پر حملہ کرنے والوں کا کیس الگ ہے، ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کریں گے، کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کرنے کے لئے تیار ہیں، اب تک طالبان سے بات چیت کی ابتدا ہورہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کون گڈ ہے اور کون بیڈ ہے، اے پی ایس واقعے کے ذمہ دار ان الگ ہیں، جنہوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ان سے لڑائی نہیں کریں گے،دنیا کی کوئی سپر پاور ہمیں بائی پاس نہیں کرسکتی، امریکا اور چین سے ہمارے تعلقات اچھے ہیں،انہوں نے کہا کہ منظرنامہ بدلنے جارہاہے۔ پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں جامع حکومت ہو، افغان صورت حال پر پاکستان اور امریکی وزرا خارجہ رابطے میں ہیں، ہم بھارت سے بھی کشمیر کے مسئلے پر بات کے لئے تیار ہیں،امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ کوئی ہمارے ملک آئے تو بسم اللہ، نہ آئے تو اسلام علیکم، افغان صورت حال پر امریکی صدر کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، امریکی عوام افغانستان کی صورتحال سے بے خبر ہیں، بائیڈن خود اپنے لوگوں کو جواب دے،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر بھارت بھی بات چیت سے مسئلے کے حل کے لیے آگے آئے گا تو اس سے بھی بات کی جائے گی، بھارت کو ندامت اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں ملا،ملک کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے،انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے نیب کے چیئرمین کا فیصلہ ہوجائے گا، اپوزیشن عقل کے اندھے اورکنویں کے مینڈک ہیں،پیپلزپارٹی سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھی ہوئی ہے،عمران خان اس ملک کو ٹھیک کر رہا ہے، مہنگائی کو بھی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی پر کارروائی کریں،گندے لوگوں کو نکالا جائے گا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ کے الزام میں 19لوگوں کو گرفتار کیا گیا،بعض وزرا نے بھی اپنے انگوٹھوں کے ذریعے شناختی کارڈ بنوائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں