Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانشہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل

شہباز شریف کی عوام سے مہنگائی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل

لاہور،مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے عوام سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کر دی۔تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کو جاری ہدایات میں کہا کہ مرکز، صوبے اور اضلاع میں پارٹی رہنما شہری و کارباری تنظیموں اور عوامی انجمنوں کے ساتھ اشتراک عمل کو یقینی بنائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کر کے حکومت پر عدم اعتماد کریں، حکومت کو مزید وقت دینے کا مطلب عوام کی مزید تباہی، مزید مہنگائی، مزید بے روزگاری ہے۔