Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو نوٹس جاری کرکے 7 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات کے شیڈیول کا اعلان 25 مئیء 2022 کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی سرکاری عہدیدار، منتخب نمائندہ یا حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈیول کے اعلان کے بعد ان حلقوں میں کسی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کرسکتا۔الیکشن کمیشن نے مذکورہ نوٹس وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کے”روشن گھرانہ پروگرام” کے تحت بجلی صارفین کے لئے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج کے حوالے سے دیا ہے۔ دوسری جانب جعلی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ کی جانب سے ضمنی انتخاب سے قبل پیکیج کے اعلان کے حوالے سے فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا۔