Shehbaz gill 16

خطے کے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرول اب بھی سب سے سستا ہے، شہباز گِل

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 85 فیصد بڑھی ہیں، گزشتہ ماہ تیل کی قیمتیں دس فیصد بڑھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت پہلے ہی تیل پر ساڑھے 10 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 روپے پیٹرولیم لیوی لے رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ایک سال میں 85 فیصد بڑھی ہیں، پاکستان میں ایک سال میں قیمتیں صرف 20 فیصد بڑھی ہیں، پاکستان میں خطے کے ممالک کے مقابلے میں پیٹرول اب بھی سب سے سستا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن انٹرنیشنل مسئلے پر پروپیگنڈا کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے، پاکستان واحد ملک ہے جہاں اس مسئلے پر سیاست کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں