Friday, March 29, 2024
ہومپاکستانشہباز گل کی وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے رضامندی ظاہر کئے جانے کی تردید

شہباز گل کی وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے رضامندی ظاہر کئے جانے کی تردید

اسلام آباد،معاون خصوصی برائے ابلاغ شہباز گل نے وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے رضامندی ظاہر کئے جانے کی تردید کر دی ۔
جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کیلئے رضامندی ظاہر کئے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی وزرا، معاونین اور مشیران کے ہونے والے اجلاس نیب چیئرمین کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے ۔