79

پی ٹی آئی رہنما شہباز گلِ کی گرفتاری کی ویڈیو سب نیوز پر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرداخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو مسلح افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران دوفعہ 144 نافذ ہے جس کے باعث اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہباز گلِ کے ہمراہ ایف سی کا کوئی اہلکار موجود نہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں