Sharmila farooqi with father 27

پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے

کراچی ،پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے ،ان کی نماز جناز بعد نماز عصر طارق روڈ پر واقع رحمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محمد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں،شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ پاپا آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں آپ کا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے۔شرمیلا فاروقی کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔یاد رہے محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں