Thursday, April 18, 2024
ہومپاکستانحکومت کا کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے جیل میں مذاکرات کا فیصلہ

حکومت کا کالعدم ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی سے جیل میں مذاکرات کا فیصلہ

لاہور، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے جیل میں مذاکرات کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا، پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی آفس میں جاری اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزرا بھی شریک ہوئے، اجلاس میں نور الحق قادری ،علی امین گنڈہ پور، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ،آئی جی پنجاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کو کالعدم تنظیم ٹی ایل پی مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج کوٹ لکھپت جیل جائے گی، کمیٹی میں ایک وفاقی وزیر اور ایک صوبائی شامل ہوں گے، کوٹ لکھپت جیل میں قید سعد رضوی سے مذاکرات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں، اور انہوں نے وزیرداخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور صوبائی وزیرقانون راجا بشارت پر مشتمل حکومتی ٹیم کو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی قیادت سے مذکرات کرکے معاملات کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔