Thursday, April 25, 2024
ہومپاکستانپی ڈی ایم کے مرے مینڈکوں کی سیاست ختم ہو چکی ، شیخ رشید

پی ڈی ایم کے مرے مینڈکوں کی سیاست ختم ہو چکی ، شیخ رشید

اسلام آ باد ، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے ، اب سمندروں کے پانیوں کی سیاست ہو گی، افغانستان کیساتھ ویزافیس31دسمبرتک ختم کردی گئی،افغانستان کے شہریوں کوآن لائن ویزاجاری کیاجائیگا ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کنویں کے مینڈک کی سایست ختم ہو گئی ہے،اب سمندروں کے پانیوں کی سیاست ہو گی ، پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ایک سال میں مہنگائی کوختم کر دینگے۔ وزیراعظم مہنگائی سے متعلق ہفتہ واراجلاس بلاتے ہیں ، مہنگائی ہے،قرضے بھی ہیں،کوروناکابھی سامنارہا،عمران خان مہنگائی پرقابوپانیکی پوری کوشش کررہے ہیں،کوئی حکومت نہیں چاہتی ان کے دورمیں مہنگائی ہو۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ اپوزیشن بلاشبہ جوان قیادت ہے، سیاستدانوں کے پاس کوئی نیا جملہ نہیں ہے پرانی باتیں کرتے ہیں ،مریم اداروں کیخلاف بیانات دیکراپنے لیے خودگڑھے کھودرہی ہیں، ن لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی مریم نواز کا کردار تھا، اپوزیشن کے پاس سیاسی سوچ نہیں،بلاول دل کاجانی ہے،7خون معاف ہیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے انہیں تھکی ہوئی اپوزیشن ملی،عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ افغانستان کیساتھ ویزا فیس 31دسمبرتک ختم کردی گئی،افغانستان کے شہریوں کوآن لائن ویزاجاری کیاجائیگا،افغانستان کیلئیویزاآن ارائیول کی سہولت ختم کردی۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے پلگوں میں کچراپھنساہواہے،اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہیں،انجن دھواں ماررہاہے،ملک لوٹنے والے منہ صاف کرکے پھروکٹری کانشان بناتے ہیں،بینک ڈکیتوں کی ضمانت،فون چوری کرنیوالا6،6ماہ اندررہتاہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مراہواسیاسی ہاتھی ہے،پی ڈی ایم سیکہتاہوں کنوئیں کی مینڈک کی سیاست کادورختم ہوچکا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہاکہ عیدمیلادالنبی کے موقع پر قیدیوں کی 90 روزکی سزامعاف کررہے ہیں،سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاں میں کمی نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان مرحوم کامقبرہ بنانے کافیصلہ کیاہے،مقبرے کا نقشہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی بیٹی بنائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔