12

وزیر داخلہ شیخ رشید کا جنازہ گاہ کا دورہ

اسلام آباد (آئی پی ایس) ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے تدفین کی تیاریاں جاری ہیں ۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے جنازہ گاہ کا دورہ کیا ۔۔ اور سکیورٹی کو جنازہ گاہ کے انتظامات سنبھالنے کی ہدایت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محسن پاکستان کی ریاستی سطح پر تدفین کی جائے گی جس میں تمام شہریوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ فیصل مسجد کے احاطے میں قبرتیارکرلی گئی ہے۔ تدفین کے وقت کا تعین مرحوم کے اہلخانہ کریں گے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی وفات پر ایک روزہ سوگ بھی منایا جائے گا۔ دریں اثنا انتظامیہ نے جنازہ کے اطراف میں خار دار تاریں لگانا شروع کردیں اس کی صفائی بھی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں