Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانمجھے بدنام کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی گئی،شہبازشریف

مجھے بدنام کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی گئی،شہبازشریف

لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن )کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے صدر شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی اے نے کہاپاکستان سے دبئی منی لانڈرنگ کے الزمات ہیں ، الزامات ایسٹ ریکوری یونٹ کی جانب سے لگائے گئے ، تحقیقات میں کچھ نکلتاتوکرمنل کیس بن جاتا۔انہوں نے کہا کہ الزامات کاپلندا لندن بھجوایاگیا ، این سی اے نے کہاتحقیقات ختم کردیں،عدالت نے ٹھپہ لگادیا ، عدالت نے این سی اے کی درخواست کومن وعن مانا ، ڈیوڈروزنے آج تک لندن کی عدالت میں جواب جمع نہیں کروایا ، 7 ماہ بعدبھی جواب جمع کروانے کیلئے توسیع مانگ رہے ہیں ، 9 دسمبر 2019 کو این سی اے حکام کی شہزادسلیم سے ملاقات ہوئی ، شہزادسلیم نے بتایاوہ کسی اورکام سے بھی لندن آئے ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے نیشنل کرائم ایجنسی کوخط لکھاتھا ، برطانیہ نے ایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پرسلیمان کے اکاونٹ منجمدکیے ، 11 دسمبر 2019 کو این سی اے نے منی لانڈرنگ کیخلاف خط وصول کیا ، میرے اوربیٹے کیخلاف تحقیقات کاآغازہوا ، عمران خان کے اسپیشلسٹ نے کہاہم نے جولکھااس میں منی لانڈرنگ کاذکرنہیں ، بڑیب ھائی اورانکے خاندان کوگھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ این سی اے دنیاکی مانی ہوئی کرائم ایجنسی ہے ، عمران نیازی اورانکے چیلوں کاجھوٹ بے نقاب ہوا ، ڈیوڈ روزکوپاکستان بلاکرعمران نیازی سے ملوایا گیا ، ڈیوڈ روز کی اسٹوری کا کیا حشر ہوا ،وہ آپ نے دیکھ لیا ، مجھ پرالزام تھاکہ میں نے ڈیفیڈکے لاکھوں پاونڈزکھائے ہیں ، میری صفائی میں برطانیہ نے خودبیان دیا کوئی کرپشن نہیں کی ، برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹی مریم،حمزہ،نوازشریف اورمجھیجیل میں رکھاگیا ، عمران خان کابس چلے پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے جیل بھجوادے ، 2006 کے زلزلہ متاثرین کے سامان میں کرپشن کاالزام لگایاگیا ، 2006 میں توہم جلاوطن تھے ، نیب،ایف آئی اے نے ہم پراربوں،کھربوں کے الزامات لگے ، نوازشریف اورمیرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف اورمیں نے عوام کی خدمت کی ، نیب نیازی گٹھ جوڑکے نتیجے میں ملتان میٹروکی چھان بین کی گئی ، نیب کوملتان میٹروپروجیکٹ میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی ، حقائق پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں ، حکومتی صفوں میں3روزسے کہرام مچاہواہے۔