Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانجنہوں نے ساری زندگی کرپشن کی انہیں رفاعی کاموں کیلئے چندہ مانگنا طعنہ لگتا ہے، شہباز گل

جنہوں نے ساری زندگی کرپشن کی انہیں رفاعی کاموں کیلئے چندہ مانگنا طعنہ لگتا ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (آئی پی ایس ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جنہوں نے ساری زندگی کرپشن کی انہیں رفاعی کاموں کے لیے چندہ مانگنا طعنہ لگتا ہے، امپورٹ بیسڈ گروتھ کو ہم نے ایکسپورٹ بیسڈ گروتھ کی راہ پر ڈالا ہے، پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کرنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی ترقی اورنج ٹرین کی شکل میں قوم بھگت رہی ہے جبکہ نقصان اور قرضے کی اقساط حکومت ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کورونا مینجمنٹ دنیا میں تسلیم کی گئی ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او سمیت انٹرنیشنل اداروں نے دنیا کو پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کے بھائی 100 روپے والا پودا 3 لاکھ میں سپلائی کیا کرتے تھے ، نااہلوں کی معیشت عمران خان نے تباہ کر دی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ امپورٹ بیسڈ گروتھ کو ہم نے ایکسپورٹ بیسڈ گروتھ کی راہ پر ڈالا ہے جبکہ پاکستان ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہ کرنے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں ایکسپورٹ کو 2013 کی سطح سے بھی نیچے پہنچانے والے معیشت پر بات کس منہ سے کرتے ہیں۔ دوسری طر فت ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئین شکن آئین کی بالادستی کی باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں آئین کو توڑ موڑ کر اپنی کرپشن کی راہ ہموار کی جاتی رہی، جمہور کی بالادستی اصل میں آئین کی بالادستی ہے۔