Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاناپوزیشن کی کوریج کم،پی ٹی وی دو ہی ہفتوں میں بدل گیإسینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن کی کوریج کم،پی ٹی وی دو ہی ہفتوں میں بدل گیإسینیٹر فیصل جاوید

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی دو ہی ہفتوں میں بدل گیا ہے

،پہلے تمام پارٹیز کو کوریج ملتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہے،وہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں گفتگو کر رہے تھے،کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، سیکرٹری اطلاعات، چیرمین پیمرا و دیگر اعلی حکام اور ممبران قائمہ کمیٹی سینیٹر عون عباس بپی، سینیٹر طاہر بزنجو اور سینیٹر عرفان صدیقی صاحب نے شرکت کی۔ کمیٹی کو سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین پیمرا نے میڈیا چینلز کی بندش، انٹرنل بلیسٹی ونگ کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں میں پی ٹی وی کو کیا ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں تمام پارٹیوں کو پی ٹی وی پر یکساں نمائندگی ملا کرتی تھی ۔ اے آر وائی اپنا ڈیٹا اور بندش کی تفصیلات پیمرا سے شیئر کرے۔

نشریات کہ بندش کی صورت میں پیمرا قانونی کارروائی کرے گا آزادی صحافت پر کسی قسم کا حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا اور عوام کے پریشر کی وجہ سے سعودی عرب کے سرکاری اخراجات پر لوگوں کی تعداد میں کمی کی گئی۔ ذاتی دوروں پر کتنے سرکاری اخراجات ہوئے۔ کمیٹی کو تمام تفصیلات بھجوائی جائیں۔ کس نے کتنے ذاتی دورے کیئے۔ عمران خان صاحب کے سرکاری اخراجات پر ذاتی دوروں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔ ۔ ہیلی کاپٹر پر پہلے ذاتی کھانا، چائے لیجائی جاتی تھی جس کی تفصیلات کمیٹی کو دی جائیں۔ پچھلے ادوار میں بین الاقوامی دوروں پر قوم کے لاکھوں روپے خرچ کیے گئے۔ ۔عمران خان کی مثال کو نافذ کیا جائے اور قوم کے پیسے کی حفاظت کی جائے۔ عمران خان کے سرکاری دوروں کے اخراجات کی تفصیلات بھی کمیٹی کو فراہم کی جائیں 2008 سے لیکر ابتک کی تمام تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں۔