Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانسینیٹ کمیٹی دفاع کے ممبران کی لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر حاضری

سینیٹ کمیٹی دفاع کے ممبران کی لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر حاضری

اسلام آباد،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے یوم دفاع کے موقع پرچیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں لانس نائیک محمد محفوظ شہید( نشان حیدر) کے مزار پر حاضری دی ۔
چئیرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے یادگار پر پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔کمیٹی ممبران نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید ( نشان حیدر) کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا میدان جنگ میں لانس نائیک محفوظ شہید کی بہادری اور انتہائی جرات مندانہ عمل مادر وطن کے تمام محافظوں کی قابل تقلید مثال ہے۔شہداہمارا فخر، شہدا کو سلام۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا پاکستان کے سارے صوبوں اور تمام سیاسی جماعتوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی سلامتی کیلئے پوری قوم اکٹھی ہے۔ہمارے بہادر شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج سکون کی نیند سوتے ہیں۔ممبران دفاع کمیٹی کا کہناتھا آج کے دن شہیدوں کو سلام جن کا خون ہماری آزادی کی ضمانت ہے۔ان غازیوں کو بھی سلام جن کی شجاعت ہماری سرحدوں کا ناقابل تسخیر دفاع ہے۔کمیٹی ممبران نے بعد ازاں میجر مدثر شہید کے گھر پر ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔کمیٹی ممبران نے دھرتی کی حفاظت کیلئے لازاوال قربانی پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کمیٹی ممبران نے شہید کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میجر مدثر جیسے وطن کے مٹی کے بہادر بیٹوں کی قربانیاں رائے گاہ نہیں جائیں گی۔ہمارے شہدا ہمارا فخر ہے اور پوری قوم ان کی عظیم قربانیوں پر ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے شہید کے اہلخانہ کے حوصلے کی تعریف کی۔کمیٹی ممبران نے شہید کے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا۔سینیٹر طلحہ محمود نے شہید کے گھر پر فاتحہ خوانی کرائی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا میجر مدثر جیسے ہزاروں شہداکا اعلی مقام ہے جنہوں نے ہمارے لئے اپنے جان کی قربانیاں دی ہیں۔ اہلخانہ نے کہا میجر مدثر کی وطن کیلئے شہادت پر ہمیں فخر ہے۔