Friday, April 19, 2024
ہوماوورسیزیوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت پاکستانی ہائی کمیشن پریٹوریا میں تقریب

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت پاکستانی ہائی کمیشن پریٹوریا میں تقریب

پریٹوریا ۔۔۔ 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان ہائی ہائی کمیشن پریٹوریا میں ایک تقریب ہوئی جس کا موضوع تھا جموں وکشمیر تنازع انسانی حقوق کے تناظر میں ۔ ہرسال بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضے کے خلاف عوام کے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے یوم یکجہتی منایا جاتا ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں درج اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ تقریب میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے شرکاء، سیاستدانوں، پروفیسروں، سینئر صحافیوں، سفارت کاروں، سول سوسائٹی کے کارکنوں اور کشمیری تارکین وطن کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بہت سے معززین کے یکجہتی کے پیغامات اسکرین پر نشر کئے گئے جو مختلف وجوہات کی بنا پر تقریب میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔ شرکاء نے بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں مظلوم کشمیری عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ان چیلیجز پر روشنی ڈالی جو اس طویل تنازع نے جنوبی ایشیا کے امن کے لئے پیدا کئے ہیں۔ اس موقع پر ہائی کمیشن نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کشمیری عوام کو درپیش انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی ویڈیو میں جموں قتل عام، کئی ہزار بے نشان قبروں کی دریافت اور بھارتی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف پیلٹ گنوں کے استعمال کی بابت بتایا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر مظہر جاوید نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ اپنی وابستگی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے جس کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے انہیں ان کے حق خودارادیت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔