Friday, March 29, 2024
ہومبریکنگ نیوزبھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینارکا پاکستانی دعوت نامہ منسوخ کردیا

بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینارکا پاکستانی دعوت نامہ منسوخ کردیا

اسلام آباد:بھارت نے ایک اور منفاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیمینار میں پاکستان کی شرکت کا دعوت نامہ منسوخ کردیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کا سیمینار فوجی طب، صحت کی دیکھ بھال،وبائی امراض میں ایس سی او آرمڈ فورسز کا تعاون کے عنوان سے تھا۔

سمینارمنگل کو بھارت کے منوہر پاریکرانستی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینا لائززکی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کیمطابق دعوت نامے کی منسوخی فورم کی تاریخ کے تناظر میں غیرمعمولی اقدام ہے۔ سیمینارمیں شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان اورمبصر ممالک نے شرکت کی۔

بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ نقشیپرمقبوضہ کشمیرکی تصویرکیبھارتی اعتراض پرپاکستان نیایونٹ چھوڑا ہے۔ پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایس سی او کے سربراہ کے طور پر اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھانے کے لیے خود غرض مقاصد کو آگے بڑھانے اور تنظیم کو سیاسی رنگ دینے سے باز رہے۔