Friday, March 29, 2024
ہومپاکستاناین سی او سی کا تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ

این سی او سی کا تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد،حکومت نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کا پھیلا ئو کم ہو گیا ہے۔ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی گئی، کورونا وائرس کے پھیلا ئو میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، 11اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔