16

نویں جماعت اور او لیول طلبا کیلئے امریکی سکالر شپ کا اعلان

اسلام آباد،نویں جماعت اور او لیول طلبا کیلئے امریکی سکالر شپ کا اعلان ،15 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو ایک سال کیلئے امریکی سکولوں میں پڑھنے کیلئے بھیجا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت سکالر شپ کا شیڈول جاری کردیا گیا، نویں جماعت اور اولیول میں زیر تعلیم طلبا 15 ستمبر تک آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں ،لڑکیوں اور سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کو سکالر شپ کیلئے ترجیح دی جائے گی، سکالر شپ کے تحت طلبا کو امریکا میں مفت رہائش، سفری سہولیات اور ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ خیال رہے کہ کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت 1351 طلبا امریکا جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں