sayed gulzar sibtain 9

پی ٹی آئی رہنما وسابق ایم این اے سید گلزار سبطین شاہ انتقال کرگئے

اوکاڑہ (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ انتقال کرگئے ،انکی نماز جنازہ 1 بجے دوپہر انکے آبائی گاوں مصطفی آباد میں ادا کی جائے گی ۔۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی سید گلزار سبطین شاہ حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق سید گلزار سبطین کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دار فانی سے کوچ کرگئے۔مرحوم سید گلزار سبطین نے سال2018کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، وہ آخری وقت تک پارٹی سے منسلک اور وفادار رہے۔صوبائی وزرا صمصام بخاری ،اعجاز عالم آگسٹین ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق جج نے گلزار سبطین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں