Friday, March 29, 2024
ہومتازہ ترینجموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سید علی گیلانی مرحوم کی یاد میں یادگار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سید علی گیلانی مرحوم کی یاد میں یادگار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

جدہ(خالد نواز چیمہ)جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سید علی گیلانی مرحوم کی یاد میں ایک یادگار تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے ،جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری متیال نے صدارت کے فرائض سرانجام دے اور سٹیچ سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی محمد ریاض فیروز نے ادا کئے ،انکے ساتھ معاون سٹیج سیکرٹری سردار مہتاب سرور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی تھے۔تعزیتی اجلاس میں پاکستان کی تمام سیاسی سماجی جماعتوں کے مرکزی رہنماں جن میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،پاکستان جموں کشمیر پیپلزپارٹی اور الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی ۔مقررین نے ممتاز کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سید علی گیلانی کی کشمیری قوم کے لیے پیش کی جانے والی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علی گیلانی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کی اور علالت کے باوجود قید و بند کی طویل صوبتیں برداشت کیں۔ سید علی گیلانی عظیم حریت پسند رہنما تھے۔ کشمیری عوام آج ایک عظیم لیڈر اور پاکستان ایک وفادار دوست سے محروم ہو گئے ہیں۔ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے لیے مرحوم کے جذبہ حریت کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ گیلانی صاحب کا نظریہ ہمیشہقائم ودایم رہے گا۔ سید علی گیلانی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف استقامت کا پہاڑ بنے رہے ،پیرانہ سالی میں بھی ان کے حوصلے جواں تھے وہ مقبوضہ کشمیر میں نظریہ الحاق پاکستان کے آمین اور داعی تھے ،ان کی ناقابل فراموش جدوجہد پر پوری کشمیری قوم انھیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے اور آج ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک سید علی گیلانی کا مشن جاری رکھیں گے۔ ان کی رحلت پر پیدا ہونے والا خلا صدیوں پر نہیں کیا جا سکتا ،آزادی کی تحریک آسان نہیں ہوتی ،پاکستان اور کشمیری قوم اس نظریے کو لے کر آگے چلے گی انشا اللہ جلد کشمیری اپنا حق خود ارادیت حاصل کریں گے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی مسعود پوری نے کہا کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت ہے اور کشمیر کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے ،سید علی گیلانی مرحوم نے جو نعرہ لگایا تھا کہ ہمپاکستان ہیںاور پاکستان ھمارا ہے اسکی پاسدار ی ہم سب پر فرض ہے ۔انھوں نے کہا گیلانی صاحب کی کشمیری قوم کے لئے دی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا اور انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں بعد بھی پر نہیں ہو سکتا، رب العالمین انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔چیئرمین جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی خورشید احمد متیال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اس لیے نظریہ گیلانی کی آبیاری ھمارا اولین ترجیح ھونی چاہیئے۔مرد حریت نے اپنی پوری زندگی میں کھبی بھی بھارتی سامراج کے سامنے سر نہ جھکایا اور رب العزت انکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اجلاس سے سردار اقبال سردار سابق چیئرمین جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سردار اشفاق ،سابق چیئرمین جے کے سی اوسردار وقاص ،سینئر وائس چیئرمین جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سیکرٹری مالیات راجہ شمروز ،چیف آرگنائزر جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی لطیف عباسی ،وائس چیئرمین انجینئرعارف مغل ،چیئرمین پاکستان جرنلسٹس فورم امیر محمد خان پاکستان اوورسیرز میڈیا سے میاں محی الدین اور دیگر مہمانانِ گرامی نے سید علی گیلانی مرحوم کو زبردست خراج عقیدتپیش کیااور انکی خدمات کو سراہا اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔