Friday, April 19, 2024
ہومدنیاسعودی عرب:موسم سرما کے متوقع تفریحی پروگرامز ساحل سمندر اور پہاڑی علاقوں میں منعقد ہونگے

سعودی عرب:موسم سرما کے متوقع تفریحی پروگرامز ساحل سمندر اور پہاڑی علاقوں میں منعقد ہونگے

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں اگست اور ستمبر میں سعودی وزارت سیاحت اور سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے موسم سرما میں تفریحی پروگرام مشترکہ پروگرام ترتیب دیے جا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کوروناوبا کی زیادتی کی وجہ سے موسم سرما کی تفریحات منعقد نہیں ہوسکی تھیں ۔سعودی وزارت صحت اور متعلقہ اداروںنے بھرپور حفاظت کے ذریعے اس وبا پر خاطر خواہ قابو پایا ہے ۔موسم سرما کے متوقع پروگرام حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساحل سمندر اور پہاڑی علاقوں میں منعقد ہونگے جس میںمقامی آبادی انکے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پاکستان ،ہندوستان اور فلپائن قونصلیٹ کے تعاون سے بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔یوم آزادی کے حوالے سے 13 اگست کے پروگرام میں قومی نغمے ،بچوں کے ٹیبلوز،ٹقافتی و تصاویری نمائش ،کھانے پینے،بچوں کے کھیل کے پروگرام بھی منعقد ہونگے ۔توقع ہے کی اس کا باقاعدہ اعلان جلد ہوگا ۔سعودی انٹرٹینمنٹ کی محترمہ نوشین وسیم نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے مطابق سعودی عوام کے ساتھ یہاں رہائش پذیر دیگر ملکوں کے افراد اور انکے اہل خانہ کو بھی تفریحات میں شامل رکھا جائے جسے یہاں تارکین وطن نے ہمیشہ سراہا ہے ۔پاکستان کی یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ 13 اگست کے پروگرام میں پاکستان کو اپنی ثقافت کو اجاگر و متعارف کرانے کا بہترین موقع ہوگا جسے یہاں کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔