Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستاننیا تعلیمی سال،2 اگست سے پرائمری سطح پریکساں نصاب تعلیم نافذ العمل ہوگا

نیا تعلیمی سال،2 اگست سے پرائمری سطح پریکساں نصاب تعلیم نافذ العمل ہوگا

اسلام آباد ،پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز 2 اگست 2021 سے تمام پبلک، پرائیویٹ سکولز اور دینی مدارس میں پرائمری سطح پر یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ نافذ العمل ہوگا۔اس بات کا اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا خواب اور تحریک انصاف کے منشور کے اہم ترین ایجنڈے کی تکمیل کی شروعات پنجاب سے کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کے بعد اعلی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کے بعد 2 اگست سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔