5

سلمان خان کی ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے دوران ڈانس کی ویڈیو وائرل

استنبول، بالی ووڈ کے ٹائیگر سلمان خان کی ترکی میں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ سلطان سلمان خان ان دنوں اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اپنی بلاک بسٹر فلم ٹائیگر کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ترکی میں ابتدائی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وہ روس میں فلم کی باقی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ ترکی میں ٹائیگر تھری کے ایک گانے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ ان کے مشہور گانے جینے کے ہیں چار دن پر ڈانس کرنے کی فرمائش کی گئی جس پر سلومیاں نے مداحوں کے ساتھ ڈانس کیا، وہاں موجود کسی شخص نے ڈانس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو وائرل ہوگئی۔ایک مداح نے سلمان خان کے ڈانس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلومیاں آج بھی اسی توانائی سے ڈانس کررہے ہیں جیسے فلم مجھ سے شادی کرو گی میں کیا تھا۔واضح رہے ممبئی سے فلم ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے لیے روانہ ہوتے وقت سلمان خان کو ایئرپورٹ پر سیکیورٹی آفیسر نے روک لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور بعد ازاں پولیس فورس اور مداحوں کی جانب سے اہلکار کی تعریف کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں