Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانجنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس کا چارج سنبھال لیا

جنرل ساحر شمشاد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس کا چارج سنبھال لیا

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا چارج سنبھال لیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پروقار تقریب میں ذمہ داریاں سنبھالیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی پروقار تقریب میں تینوں مسلح افواج کے حاضر اور ریٹائرڈ افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے سلامی پیش کی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گارڈ آف آنر اور مارچ پاسٹ کا بھی جائزہ لیا۔