Thursday, March 28, 2024
ہومپاکستانکیا روسی صدر عمران خان کی لکھی کتاب پڑھ رہے ہیں؟حقیقت سامنے آگئی

کیا روسی صدر عمران خان کی لکھی کتاب پڑھ رہے ہیں؟حقیقت سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹرز اور عمران خان کے چاہنے والوں کی جانب سے ٹویٹر پر ایک تصویر ہزاروں مرتبہ شیئر کی گئی جس میں روسی صد ر ولادی میر پیوٹن ، سابق وزیراعظم عمران خان کی لکھی ہوئی کتاب پڑھ رہے ہیں لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ تصویر جعلی ہے جس کی حقیقت غیر ملکی ویب سائٹ اے ایف پی فیکٹ چیک سامنے لے آیاہے ۔
اس تصویر کو بغیر کسی تصدیق کے مسلسل شیئر کیا جاتا رہا تاہم اب اس کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے ،
نیچے دی گئی دونوں تصاویر میں موازنہ کر کے آپ آرام سے سمجھ سکتے ہیں کہ تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور دائیں جانب والی تصویر حقیقی ہے جبکہ عمران خان کی تصویر لگی کتاب والی پوسٹ دراصل جھوٹ پر مبنی ہے ، حقیقی تصویر میں ولادی میر پیوٹن روس کی ترقی اور خوشحالی سے متعلق لکھی گئی کتاب پڑھ رہے ہیں۔
جعلی تصویر میں دکھایا گیا کہ ولادی میر پیوٹن نے پاکستان :اے پرسنل ہسٹری نامی کتاب تھام رکھی ہے جو کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2011 میں لکھی گئی اور اس تصویر میں یہ بھی دکھانے کی کوشش کی گئی کہ میز پر پڑی کتاب بھی عمران خان پر لکھی گئی بائیوگرافی ہے جو کہ بی جے صادق نے 2017 میں شائع کی ۔
ولادی میر پیوٹن کی یہ تصویر دراصل 14 جون 2016 کو روسی صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کی گئی تھی ،یہ تصویر اس وقت لی گئی جب پیوٹن نے رشین اکیڈمی آف سائنسز کے صدر ، فیڈرل ایجنسی فار سائنٹفک آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی ۔