73

گاڑی کیوں روکی،رمیش لال نے موٹروے بلاک کر دی

اسلام آباد،پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے موٹروے پر گاڑی روک کر احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، رمیش لال کی موٹروے بلاک کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی رمیش لال موٹر وے سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے ان کی گاڑی روکی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور موٹروے کے عین بیچوں بیچ گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹروے ایم 3 جڑانوالہ کے قریب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پررمیش لال کو روکا تھا اور ان سے اخلاقی رویہ اپنائے رکھا لیکن رمیش لال نے اپنی کار موٹروے کے عین درمیان کھڑی کر دی اور اپنے کارکنوں کے ساتھ موٹروے کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔موٹروے پولیس انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہی،ویڈیو میں موٹروے پولیس کو دیگر گاڑیوں کو بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں