Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاچین اور پاکستان کی جانب سے افغانستان کو انسان دوست امداد کی فراہمی جاری

چین اور پاکستان کی جانب سے افغانستان کو انسان دوست امداد کی فراہمی جاری

کا بل ()
چین اور پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ امدادی سامان کی ایک اور کھیپ افغان عوام میں تقسیم کی گئی۔افغان عبوری حکومت کے محکمہ امور پناہ گزین نے کابل میں 1,000 ضرورت مند خاندانوں میں انسان دوست امدادی سامان تقسیم کیا جس میں خوراک، ملبوسات اور دیگر امدادی سامان شامل ہے۔
افغان حکام کے مطابق انہوں نے کابل میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے ایک ہزار خاندانوں کا انتخاب کیا اور انہیں کمبل، گرم ملبوسات اور چاول جیسی اشیائے ضروریہ فراہم کیں۔چینی میڈ یا نے بتا یا کہ افغان عبوری حکومت کے محکمہ امور پناہ گزین کے قائم مقام نائب وزیر ارسلا خروٹی نے امداد کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب میں چین اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سامان ضرورت مند خاندانوں کو بھوک اور سردی جیسے مسائل سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے۔ خروٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کی طرح دیگر عالمی برادری بھی افغانستان کو مدد فراہم کرے گی۔اطلاعات کے مطابق افغانستان اس وقت شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔ حال ہی میں اختتام پزیر ہونے والے 3 روزہ اوسلو اجلاس میں، افغان عبوری حکومت کے وفد کی اول درخواست یہی تھی کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک افغانستان کے منجمد شدہ تقریباً 10 بلین ڈالر کے فنڈز کو بحال کریں ، لیکن اجلاس کے اختتام تک بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔