Friday, April 19, 2024
ہومUncategorizedروشن ڈیجیٹل اکا ئونٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عدم دلچسپی

روشن ڈیجیٹل اکا ئونٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عدم دلچسپی

کراچی -اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکا ئو نٹس میں جولائی2022 میں 18 کروڑ اسی لاکھ ڈالر موصول ہوئے ، جو فروری 2021کے بعد سب سے کم ڈپوزٹ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی عدم دلچسپی کے باعث جولائی 2022 میں فروری2021 کے بعد سب سے کم رقم جمع ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکانٹس میں جولائی 2022 میں 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جولائی دوہزاربائیس تک چار ارب اناسی کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی کے دوران گیارہ ہزار نوسواسی اکاونٹ کا اضافہ ہوا۔نیا پاکستان سرٹیفیکٹ میں ایک ارب تریسٹھ کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکٹ اسلامک میں ایک ارب پینتالیس کروڑچالیس لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ ہوئی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مجموعی انویسٹمنٹ اکتالیس ملین ڈالر کی ہوچکی ہے۔یاد رہے ایک دن میں 57 ملین ڈالر بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے، یہ رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی ایک دن میں بھجوائی گئی سب سے زیادہ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں جمع رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا