Thursday, March 28, 2024
ہومدنیاکابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے

کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے

کابل ،پیر کے روز کابل کے ہوائی اڈے کو متعدد راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کئے گئے ہیں، جب افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا میں 48 گھنٹے سے بھی کم رہ گئے ہیں۔افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا خیز مواد سے لدی ہوئی ایک گاڑی پر امریکی ڈرون حملے میں ممکنہ شہری ہلاکتوں کی واشنگٹن حکومت کی طرف سے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس ڈرون حملے میں ایک ہی افغان خاندان کے 9ارکان مارے گئے۔ اس حملے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی طرف سے کہا گہا تھا کہ اس حملے سے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے کابل کے ہوائی اڈے پر ایک نئے خونریز حملے کا شدید خطرہ ٹل گیا تھا۔ امریکا افغانستان میں موجود اپنے آخری فوجی بھی کل منگل کے روز نکال لے گا۔ اس کے ساتھ ہی تحفظ کے ضرورت مند افغان باشندوں کے کابل سے فضائی انخلا کا عمل بھی روک دیا جائے گا۔