Friday, April 19, 2024
ہومپاکستانمقدمات کا اندراج: حلیم عادل شیخ ذاتی حیثیت میں طلب

مقدمات کا اندراج: حلیم عادل شیخ ذاتی حیثیت میں طلب

کراچی(سب نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے مقدمات کے اندراج کے معاملے میں حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات کے اندراج کے معاملے پرتحقیقات کیلئے نئی درخواست دائر کردی۔

عدالت نے استفسار کیا حلیم عادل شیخ نے پہلے بھی اسی نوعیت کی درخواست دائر کر رکھی ہے؟

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ گھر پر چھاپوں کے بعد حلیم عادل شیخ کے بیٹے نے درخواست دائر کی تھی ، حلیم عادل شیخ اسلام آباد میں ہیں، عدالت جب حکم دے گی پیش ہوں گے۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو 6 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے زیرسماعت درخواست کو بھی یکجا کردیا،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔