Thursday, March 28, 2024
ہومتازہ ترینرضوان اور بابر کی جوڑی نے کئی ریکارڈ پاش پاش کر دیئے

رضوان اور بابر کی جوڑی نے کئی ریکارڈ پاش پاش کر دیئے

پاک انگلینڈ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ہدف کے تعاقب میں بغیر آوٹ ہوئے 203 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
بابر اعظم اور محمد رضوان نے شراکت داری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف 197 رنز کی پارٹنر شپ بنائی تھی۔
اس دوران قومی ٹیم کی سلامی جوڑی نے بھارتی اوپنرز کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئی ہے۔
بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے جب کہبابر اور رضوان نے 36 اننگز میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنا لیے ہیں۔
محمد رضوان اور بابر اعظم نے 36 میچز میں 1800 سے زائد رنز بنا رکھے ہیں۔