Thursday, April 25, 2024
ہومUncategorizedمالیاتی بحران،بینکوں میں15ہزار برطرفیوں کی تیاری

مالیاتی بحران،بینکوں میں15ہزار برطرفیوں کی تیاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی بحران میں شدت کی وجہ سے بینکوں نے بڑے پیمانے میں برطرفیوں کی تیاری شروع کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی اور لاگت کم کرنے کے دباؤ کے باعث امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بینک متاثر ہوں گے جہاں پچھلے سالوں میں زیادہ بھرتی کی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چند امریکی بینکوں نے 15ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنے کا آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام بینکوں میں کٹوتیوں کی توقع نہیں تاہم وہ لاگت کم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔