Thursday, April 25, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد میں بارش سے راول ڈیم بھرگیا

اسلام آباد میں بارش سے راول ڈیم بھرگیا

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والی موسلادار بارش کے باعث راول ڈیم بھر گیا جس کے باعث آج دوپہر کو سپل ویز کھول دیئے گئے تاکہ زائد پانی کا اخراج ہوسکے۔ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے۔ گذشتہ شب موسلادار بارش سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ حکام کو اسپل ویز کھولنے سے قبل ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔