Friday, March 29, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد میں شدید بارش ، راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

اسلام آباد میں شدید بارش ، راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے

اسلام آباد، وفاقی دارحکومت میں شدید بارش اور ژالہ باری ، راول ڈیم میں پانی ذخیرہ ڈیم کرنے کی گنجائش ختم ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751 اعشاریہ 80فٹ ہو گئی جس کے بعد انتظامیہ کی طرف سے 2گھنٹے کیلئے راول ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے گئے ، سپل ویز 6بج کر 10 منٹ پر کھولے گئے جو 8بج کر دس منٹ پر بند کئے جائیں گے ، سپل ویز کھولنے سے قبل سائرن بجا کر مقامی آبادی کو خبردا رکیا گیا ۔