Rana Sanaullah 15

حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے،رانا ثنا اللہ

لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے، وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کیساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، یہ شہدا کے ورثا کا حوصلہ بھی چھین رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹی ٹی پی سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مفاہمت کی بات کررہے ہیں۔ لیکن وہ خان اپوزیشن کیساتھ بات چیت نہیں کرناچاہتے اور اپنی توہین سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کیساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانے کاسوچاجارہاہے اور وزیراعظم عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ معیشت کا حال یہ ہے کہ ڈالر 172روپیپربھی نہیں رک رہا۔ گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمت سے برآمد کی جارہی ہے۔ چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام ہمارا ساتھ دیکر کٹھ پتلی کا خاتمہ کریں۔ سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہتھیارڈالے تو انہیں معاف کردیں گے۔ انہیں غیر مسلح کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے ہیں، افغان طالبان مصالحت کار ہیں۔وزیراعظم عمرا ن خا ن نے ترک ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے گروپس کے ساتھ افغانستان میں مذاکرات ہورہے ہیں، مذاکرات میں افغان طالبان ثالث کا کردار اداکررہے ہیں۔کالعدم ٹی ٹی پی کے بعض لوگ امن مذاکرات کیلیے رضامندہیں، وہ ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کے مسئلیکا حل فوجی نہیں،کسی بھی مسئلے کا حل طاقت کی بجائے مذاکرات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں