لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ( ن ) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف اور سابق وزیرا علیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت 12 دسمبر تک ملتوی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی جس کے دوران سابق وزیر اعظم شہباز شریف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
حمزہ شہباز کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ڈاکٹر کے چیک اپ کیلئے بیرون ملک میں ہیں، عدالت حاضری معافی کی درخواست منظورکرے۔
دوران سماعت عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا وہ پہلے نمائندے کے ذریعے حاضری لگواتے تھے اگر آئندہ حاضری نمائندے کے ذریعے لگوانی ہے تو وہ نمائندہ مقرر کرسکتے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس پر مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
شہباز شریف کی پیشی پر اظہار یکجہتی کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود رہی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ملتوی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔