raj kumar rao wedding 30

اپنی محبت کو بالآخر اپنا جیون ساتھی بنا کر نئی زندگی کا آغاز کردیا، راج کمار راو

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راو اور اداکارہ پترا لیکھا پال شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو نئی زندگی شروع کرنے سے متعلق آگاہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار اور پترا لیکھا کی شادی کی مرکزی تقریبات چندی گڑھ میں ہوئیں۔ راج کمار راو نے دلہن کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کا اعلان کیا۔اداکار نے لکھا کہ انہوں نے اپنی گیارہ سالہ محبت پترا لیکھا کو بالآخر اپنا جیون ساتھی بنا کر نئی زندگی کا آغاز کردیا۔انہوں نے اپنی اہلیہ کو اپنا سکون، محبت، خوشی اور سب کچھ قرار دیتے ہوئے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کوئی اعزاز اور خوشی کی بات نہیں کہ انہیں اب پترا لیکھا کا شوہرکہا، لکھا اور پکارا جائے گا۔ شادی کی تقریب میں پترا لیکھا نے روایتی سرخ عروسی لباس جب کہ راج کمار کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔راج کمارراو اور پترلیکھا کے شادی کے استقبالیہ میں ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے بھی شرکت کی۔دونوں کی تصاویر پر شوبز شخصیات، سیاسی و سماجی افراد سمیت ان کے مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔راج کمار راو نے 2010 میں فلم رن سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ تین درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ اداکارہ پترا لیکھا پال نے 2014 میں فلم سٹی لائٹس سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں