35

کراچی والوں ہوشیار 27 ستمبر سے مزید بارش اور سیلاب کی پیشگوئی

اسلام آباد، محکمہ موسمیات نے 27 ستمبر سے شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دبا شدت اختیار کر کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث وسطی بھارت اور گجرات کے بعد کراچی سمیت سندھ کے بیشتر جب کہ جنوبی پنجاب کے بعض اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 27 ستمبر پیر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہوں گی جو 02 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔ 28 ستمبر بروز منگل سے 02 اکتوبر تک میرپور خاص، تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، دادو،قلات، خضدار اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

رائے کا اظہار کریں